الیکشن کمیشن کی جانب سے 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے کیس سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست  دائر کردی۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے 14 مئی کو انتخابات کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا درخواست میں مؤقف ہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دے کر طے شدہ قانون کو تبدیل کیا، عدالت پنجاب میں انتخابات کی تاریخ دینے کی غلطی کو درست کرے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں سپریم کورٹ سے اپنے 4 اپریل کے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار عدلیہ کو حاصل نہیں، آئین بنانے والوں نے عدلیہ کو یہ حق نہیں دیا کہ وہ انتخابات کے لیے تاریخ دے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن پروگرام کی تبدیلی کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے جبکہ عدلیہ کو صرف آئین کی تشریح کا اختیار ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ عدلیہ آئین کو دوبارہ تحریر کرنے کا حق نہیں رکھتی، آئین یا قانون نے سپریم کورٹ کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ انتخابات کی تاریخ کا تعین کر سکے۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ملک میں مضبوط جمہوریت کے لیے مضبوط الیکشن کمیشن ضروری ہے، مضبوط الیکشن کمیشن کے بغیر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ناممکن ہے، الیکشن کمیشن بطور آئینی ادارہ احترام کا حقدار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے