سعید غنی

عمران خان تاریخ پر تاریخ مت دیں، استعفے دیں اور جان چھوڑ دیں، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عمران خان تاریخ پر تاریخ، تاریخ پر تاریخ مت دیں، استعفے دیں اور جان چھوڑ دیں۔ لوگ جانتے ہیں کہ آپ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی وسطی میں پیپلز پارٹی کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان! لوگ جانتے ہیں کہ آپ کس کے ایجنڈے پر کام کرتے ہیں، آپ کام کرتے ہیں تو بھارت خوش ہوتا ہے۔ اور اس کے برعکس بلاول بھٹو زرداری جب بات کرتے ہیں تو بھارت کی حکومت کو آگ لگتی ہے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر جو لوگ کراچی والوں سے ووٹ لے کر گئے انہوں نے آپ کے لیے کچھ نہیں کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ بڑی تعداد میں ماؤں بہنوں کی جلسے میں شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ ضلع وسطی جیالوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے