مولانا عبدالغفور حیدری

پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفورحیدری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپیل میں جائے گی تو انہیں بلے کا انتخابی نشان مل جائے گا۔

مولانا عبدالغفورحیدری کا مزید کہنا تھا کہ کیا بانی پی ٹی آئی کو پھر سے ہم پر مسلط کیا جائے گا؟۔ تمام ترتحفظات کے باوجود الیکشن میں جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سے کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر بات ہوگی، پیپلزپارٹی جانتی ہے سندھ میں متبادل قوت جے یو آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

ملکی معیشت میں بہتری کیلئے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں۔ وزیراعظم

ریاض (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں بڑے پیمانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے