پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور کی ایک اور آڈیو لیک

پشاور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے  رہنما علی امین گنڈا پورکی ایک اور آڈیو سامنے آگئی۔ آڈیو میں علی امین گنڈاپور نے اپنی جماعت کے ایک مقامی رہنما داؤد آفریدی کو کارکنوں کے ساتھ زمان پارک پہنچنے کی ہدایت کی۔

تفصیلات کے مطابق آڈیو میں علی امین گنڈاپور یہ کہتے سنائی دیے کہ خان نے کہا ہے کہ جو انتخابات کے لیے پارٹی کا ٹکٹ ہولڈر ہے وہ زمان پارک پہنچے اس لیے تم ادھر جاؤ اور اپنی شکل دکھاؤ۔ لیک ہونے والی آڈیو میں علی امین گنڈاپور نےداؤد آفریدی کو ہدایت کی کہ اپنے ساتھ 50 بندے لو اور خود ان کے ساتھ جاؤ ،صبح سویرے ہی نکلو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنوری میں سوشل میڈیا پر علی امین گنڈا پور کی ایک آڈیو لیک سامنے آئی تھی جس میں انہیں امتیاز نامی شخص سے گفتگو کرتے سنا جاسکتا تھا۔آڈیو لیک میں علی امین گنڈاپور کو حکومتی فنڈ جاری ہونے کے بعد اپنے کروڑوں روپے کا حصہ بھیجنے کا کہتے سنا جاسکتا تھا جس پر کال پر موجود شخص انہیں 16 کروڑ بھجوانے کی یقین دہانی کرواتے بھی سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے