اعظم نذیر

نوازشریف کو کوئی آؤٹ آف دی وے ریلیف نہیں ملا۔ اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کو کوئی آؤٹ آف دی وے ریلیف نہیں ملا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کےسینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات سمجھ سے باہر ہے کہ نواز شریف کے احتساب کے معاملے کو اتنا ایشو کیوں بنایا جا رہا ہے، یہ بنیادی حق ہے جس کے لیے درخواست گزار عدالت آئے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ میاں صاحب کورٹ کا سامنا کریں گے اور قانونی ٹیم ان کی معاونت کرے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے حکم کے مطابق میاں صاحب گئے تھے فیصلہ آج بھی موجود ہے، میڈیکل رپورٹس لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئیں جن پر کوئی اعتراض نہیں اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی یا جاوید اقبال کے دور میں بھی نیب نے اس فیصلے کو موڈیفائی یا ریکال کرنے کے لیے کوئی درخواست نہیں دی۔ باقی باتیں 24 اکتوبر کو عدالت کے سامنے کی جائیں گی جو کچھ آج عدالت میں کہا گیا پارٹی کا وہی بیانیہ ہے۔ حفاظتی ضمانت ملنے کا طریقہ کار یہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کی واپسی کا پلان وہی ہے جو اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کروایا گیا ہے، شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں 21 اکتوبر کو نوازشریف دبئی سے اسلام آباد پہنچیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے