ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنسز، نواز شریف نے سزا کیخلاف اپیل بحالی کی درخواست پر دستخط کر دیے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست پر دستخط کر دیے۔ خیال رہے کہ نواز شریف کی بائیو میٹرک کے لیے اوتھ کمشنر بھی اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دستخط اور بائیو میٹرک کی کارروائی کے بعد نواز شریف کا طیارہ لاہور روانہ ہو گا۔ نواز شریف کی قانونی ٹیم نے ایون فیلڈ اور العزیزیہ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کرنے کی درخواست تیار کی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں بحال کرنے کی درخواستیں دائر کرنے کے معاملے پر نواز شریف کی لیگل ٹیم اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچی تھی۔ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار، سابق وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ، امجد پرویز اور دیگر بھی ایئر پورٹ پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے