سراج الحق

تین سال میں نہ کوئی تبدیلی آئی، نہ ریاست مدینہ کی جانب ایک قدم اٹھایا گیا۔ سراج الحق

سرگودھا (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کو برسراقتدار آئے ہوئے تین سال گزر گئے لیکن اب تک کسی قسم کی کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی اور نہ ہی ریاست مدینہ کی جانب کوئی قدم بڑھایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا سونامی ہر شعبے میں تباہی پھیلا رہا ہے۔ حکومت نے 60 ماہ کی مدت اقتدار میں سے 38 ماہ گزار لیے ہیں۔ وزیراعظم نے کشکول توڑنے کا کہا مگر دونوں ہاتھوں میں لیے گھوم رہے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کرسی اقتدار پر بیٹھے لوگ ویژن اور اہلیت سے عاری ہیں۔ سوا تین سالوں میں کرپشن کی روک تھام اور صحت و تعلیم کی بہتری پر توجہ نہیں دی گئی۔ حکومت نے سارا زور پہلے سے کمزور اداروں اور معیشت کو مزید کمزور کرنے میں لگایا۔ لوگ مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں، بے روزگاری کا سونامی خوفناک شکل اختیار کر چکا، آج تک جتنے آئی ایم ایف کے پروگرام آئے سب تباہی لائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے