شہبازشریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لاہور میں باب پاکستان کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔  سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کروڑوں لوگوں نے پاکستان کی خاطر قربانیاں دیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف نےکہا کہ یہ تاریخی مقام ہندوستان سے ہجرت کرنے والے پاکستانیوں کی یاد دلاتا ہے، ہزاروں مہاجرین نے باب پاکستان کے مقام پر قیام کیا تھا۔ باب پاکستان کا منصوبہ دنیا کو پاکستان کے قیام کی تاریخ بتائے گا، 1991ء میں نواز شریف نے باب پاکستان منصوبے پر کام شروع کیا تھا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے کہا کہ 2008ء میں جنرل مشرف کے دور میں پنجاب حکومت نے باب پاکستان کا ٹھیکہ دیا، جب باب پاکستان منصوبے کا تخمینہ دو ڈھائی ارب روپے تھا، ہم جب 2008ء میں یہاں آئے تو لوہے اور سیمنٹ کی جگہ بنی ہوئی تھی، اس وقت بھی یہ جگہ کھنڈرات تھی اور آج بھی کھنڈرات ہے، اس مقام کو دنیا کے لیے تاریخی مقام بنانا تھا، آج ہم وہیں کے وہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے