کوہلو آپریشن، شہید میجر اور کیپٹن فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

راولپنڈی (پاک صحافت) کوہلو میں آپریشن کے دوران باردوی سرنگ دھماکے میں شہید ہونے والے افسران کو فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجرمحمد جواد شہید اور کیپٹن صغیر عباس کی نمازجنازہ راولپنڈی اور کوٹ ادو میں ادا کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نمازجنازہ میں چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید، حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران شریک ہوئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوہلو میں آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بم پھٹنے سےدونوں افسران شہیدہوئے تھے۔

واضح رہے کہ میجر جواد شہید کا تعلق کلر کہار کے علاقے پشال کلاں سے ہے، میجر جواد شہید نے 123 پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا۔ میجر جواد شہید نےانفنٹری کی مایہ ناز فرنٹئیر فورس میں شمولیت اختیار کی۔ شہید میجر جواد نے سوگواران میں بیوی اور دو بیٹے چھوڑے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے