کامران ٹیسوری

گورنر سندھ کی آئی جی کو ٹارگٹ کلنگ پر کارروائی کرنے کی ہدایت

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آئی جی کو ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی روک تھام کیلئے کارروائی کرنے کی ہدایت ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ نیک نیت ایماندار ہیں، بے اختیار نہیں بلکہ بااختیار ہیں، آئی جی سندھ کو کس بات کا انتظار ہے، روزانہ کی بنیاد پر بچے مر رہے ہیں۔ آئی جی سندھ بتائیں وہ کیوں ایکشن نہیں لے رہے، آئی جی ذمہ داروں سے پوچھ گچھ کریں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ میں نہیں چاہوں گا کہ کوئی اسمبلی ٹوٹے، یہ سیاست کا وقت نہیں، ملک میں شدید معاشی بحران ہے، معیشت اور عوام کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو ٹھیک کرنے کی بجائے ہمیں عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے