مریم نواز

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، مریم نواز کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس شروع ہو چکا ہے، جس میں اپوزیشن جماعتوں کے رہنما شہباز شریف، محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، ساجد میر، میر کبیرشاہی ،اکرم خان درانی ، افتاب احمد خان شیرپاؤ اور اویس نورانی شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ مریم نواز کورونا کے باعث شرکت نہیں کر سکتیں تاہم وہ ویڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس میں شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کورونا سے تاحال صحتیاب نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے وہ ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہی ہیں۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں انہوں نے بتایا کہ پی ڈی ایم کا آج ایک اہم اجلاس ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کے آئندہ مراحل، خطے کی بدلتی صورتحال پر اپوزیشن کے مشترکہ لائحہ عمل اور نواز شریف کے ویزےکی توسیع نہ ہونے کا معاملات زیر غور آئیں گے۔ دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ’پی ڈی ایم اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہو رہی ہوں کیونکہ ابھی تک کورونا سے مکمل طور پر صحتیاب نہ ہوئی ہوں۔‘

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے