شرجیل میمن

پی ٹی آئی کو جتوانے میں ثاقب نثار کا کردار تھا۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو جتوانے میں بھی ثاقب نثار کا کردار تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افتخار چوہدری نے ایک منتخب وزیراعظم کو گھر بھیجا اور ریکوڈک کا فیصلہ کیا، جس سے ملک کا نقصان ہوا۔ ثاقب نثار ہر آدھے گھنٹے بعد ازخود نوٹس لیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے خلاف 10 سے 15 ہزار ووٹ خارج کیے گئے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے ایگزیکٹو آرڈر جاری کیا جو وہ نہیں کرسکتے تھے۔ گھڑی چور جھوٹے کو صادق اور امین کا تاج پہنایا۔ جسٹس گلزار آئے نسلہ ٹاور گروایا، ان کو 1970 کا کراچی چاہیے تھا۔ آغا سراج درانی 4 سال سے جیل میں ہیں، میں ڈھائی سال جیل میں رہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو کوئی اسٹے نہیں لیا کہ ہمارے کیس نہ سنے جائیں۔ جسٹس وقار سیٹھ نے بی آر ٹی کیس چلانے کی بات کی۔ قاسم سوری کو الیکشن کمیشن نے ڈی سیٹ کیا اسی بینچ نے اسے ریلیف دیا۔ عمران خان کی مرضی سے عدالتوں کے شیڈول چل رہے ہیں۔ جو ججز کو دھمکیاں دے اس کی ضمانتیں ہوجاتی ہیں۔ یہ ٹی وی پر گرفتاری کی خبریں سن کر رونا شروع کر دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے