شہبازشریف

وزیرِاعظم کیجانب سے توانائی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری توانائی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ توانائی بحران ختم ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک بھر میں سولر اقدامات پر اعلی سطح کا اجلاس ہوا، وزیراعظم شہباز شریف نے بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں وصول کئے جانے والی رقم کے حوالے سے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات دیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی کی بجائے لوگوں کو سولر کا متبادل دیا جائے گا، دو سال پہلے نا اہل نیازی حکومت کی 2020 میں دی جانے والی متبادل انرجی پالیسی نہ صرف ناکام ہوئی بلکہ اسکے بعد اس شعبے میں سرمایہ کاری بھی نہ آئی۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کو سولر سسٹم کی فراہمی کے دوران بلوچستان کو خصوصی ترجیح دی جائے، سولرائیزیشن سے نہ صرف مہنگے درآمدی ایندھن کا بل کم ہوگا بلکہ کم لاگت، ماحول دوست بجلی پیدا ہوگی۔ اجلاس کو مہنگے درآمدی ایندھن کے متبادل میں کم لاگت سولر بجلی منصوبوں پر تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے