سعید غنی

عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کی۔ سعید غنی

اسلام آباد (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کا سب سے بڑا مافیا ہے۔ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے لیبر سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز گل وہی کچھ کہتا ہے جو عمران خان کا نظریہ ہے، اداروں کو دباؤ میں لانا عمران خان کا وتیرہ ہے، عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے استعمال کی۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ لے کر آئین کی خلاف ورزی کی، الیکشن کمیشن میں جھوٹے حلف نامے جمع کروائے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے بڑا کرپٹ آدمی کوئی نہیں، عمران خان اپنی تقریروں میں عوام کو اداروں کے خلاف اکساتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے