شیری رحمان

شیری رحمان کا آئی ایم ایف معاہدے کی تفصیلات پارلیمان میں پیش کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی تفصیلات پارلیمان میں پیش کرے تاکہ معلوم ہو کہ معاہدہ کن شرائط کے ساتھ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ تباہی سرکار 6 ارب ڈالر کا معاہدہ کر کے منی بجٹ پیش کرے گی۔ پیپلز پارٹی کسی بھی منی بجٹ کی بھرپور مخالفت کرے گی۔ اسٹیٹ بینک اب براہِ راست آئی ایم کا غلام ہوگا، انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اب پارلیمان یا کابینہ کو جوابدہ نہیں ہوگا۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت کو دو ماہ آئی ایم ایف کی منت سماجت کرنے میں لگے، بتایا جائے حکومت عوام پر مہنگائی کے مزید کتنے بم گرائے گی؟ مہنگائی سرکار گیس، بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں مزید کتنا اضافہ کرنے جا رہی؟ یہ قرضے کا معاہدہ کر کے خوشیاں منا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے