رانا ثناءاللہ

عام انتخابات وقت سے پہلے کسی صورت ممکن نہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عام انتخابات وقت سے پہلے کسی صورت ممکن نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف صاحب خود کریں گے، وہ وطن آکر اپنے کیسز کا سامنا کریں گے۔ الیکشن میں انتخابی مہم کو نواز شریف صاحب لیڈ کریں گے، اُن کی واپسی کا فیصلہ الیکشن مہم شروع کرنے سے مشروط ہے۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ معیشت ہے، اس کا حل انتخابات نہیں چارٹر آف اکانومی ہے۔ معاشی صورتحال پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے صدر عارف علوی کو بریف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے غیر مشروط بات ہوسکتی ہے، غیر مشروط بات تو صدر عارف علوی سے بھی ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے