مرتضی وہاب

کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، کراچی کا میئر جیالا ہوگا۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ کوئی خوش فہمی میں نہ رہے، جان لیں کراچی کا میئر جیالا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جماعت اسلامی پیڈسٹرین برج پر چائنا کٹنگ کرتی ہے، شاہراہ فیصل کے ہر کھمبے پر حافظ صاحب کی تصویر ہے دوسروں کے بینرز اُتار کر اپنے بینرز لگا دیے جاتے ہیں۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں بہتری کی ضرورت ہے، کراچی میں ٹرانسپورٹ اور 1122 کے مسائل حل ہوئے ہیں، میئر کراچی جیالا ہوگا کیونکہ یہاں کی عوام نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور مینڈیٹ دیا ہے کراچی والوں نے بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی کو نمبر ون پارٹی بنایا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے کراچی کے مسائل کو ترجیح دی ہے، مردم شماری پر سب سے پہلے اعتراض پیپلز پارٹی نے کیا تھا، وزیراعلی اور بلاول بھٹو نے ہر فورم پر مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جو اصل مردم شماری ہے وہی ریکارڈ پر آنی چاہیے، اصل تعداد سامنے آنے سے پورے سندھ کو فائدہ ہوگا۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ ریاست کے تمام ستونوں کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا، میں باہر سے تعلیم حاصل کرکے ملک کی خدمت کرنے واپس پاکستان آیا۔ نسلہ ٹاور گرادیا گیا اور اسلام آباد ایونیو ریگولر کردیا کیا کسی نے اس پر سوال پوچھا ریگولر کرنا تھا تو دو اصول کیوں ہیں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے