وزیراعظم شہباز شریف

سی پیک نے پاک چین دوستی کی جڑیں مزید مضبوط کر دی ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سی پیک اور بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان پائیدار دوستی کی جڑیں مزید مضبوط کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ڈائریکٹر کمیشن خارجہ امور کی وفد کے ہمراہ ملاقات ہوئی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف کی جانب سے سی پیک منصوبوں کی رفتار تیز کرنے اور جلد تکمیل کے حکومتی عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک اور بڑھتے ہوئے اقتصادی روابط نے پاکستان اور چین کے عوام کے درمیان پائیدار دوستی کی جڑیں مزید مضبوط کر دی ہیں۔ پاکستان دونوں ممالک کے روابط، خوشحالی اور عوامی بہبود کے مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں کو مسابقتی مراعات، اعلیٰ معیار کے بنیادی ڈھانچے تک رسائی اور غیر متزلزل سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔ وزیراعظم نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر رہنماؤں کے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو تیز کرنے کے لیے ڈائریکٹر یانگ کے دورے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے