مولانا فضل الرحمن

رحمان ملک صاحب نفیس اور ملنسار شخصیت تھے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ مرحوم رحمان ملک صاحب انتہائی نفیس اور ملنسار شخصیت کے مالک تھے، ان کے ساتھ طویل مدت تک رفاقت اور دوستانہ تعلقات رہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما رحمان ملک کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک صاحب نفیس اور ملنسار شخصیت تھے۔ رحمان ملک صاحب کے ساتھ طویل عرصہ رفاقت رہی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ رحمان ملک صاحب کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔ دعا ہے کہ رب کریم ان کی خطاؤں سے درگذر فرمائے اور انہیں اعلی مقام عطاء فرمائے۔ لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سید خورشید شاہ

ماہرین، پروفیشنلز کی تعیناتی کا تجربہ ناکام رہے گا، خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما سید خورشید شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے