اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت عالیہ اسلام آباد نے نیب کیسز میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری شامل تھے، جنہوں نے محفوظ فیصلہ سنایا ہے۔

ڈویژن بینچ کے تفصیلی تحریری فیصلے میں مزید وجوہات بتائی جائیں گی۔ یاد رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ نیب کیس میں جیل ٹرائل کو چیلنج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے