وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ کیجانب سے کراچی میں مکمل لاک ڈاون کی منظوری

کراچی (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ نے کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی میں مکمل لاک ڈاون کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں نئی پابندیوں کے ساتھ لاک ڈاؤن 8 اگست تک ہوگا۔ وزیراعلی نے کہا کہ اگلے ہفتے سے سرکاری دفاتر بھی بند کردیں گے، 31 اگست کے بعد ویکسین نہ لگانے والوں کو تنخواہ نہیں دیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاک ڈاؤن کے دوران ایکسپورٹ صنعتوں کو پیداواری عمل جاری رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹورز، گروسری، پھل، سبزی بیکریز دودھ کی دکانوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سڑک پر آنے والوں کا ویکسین کارڈ چیک کیا جائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے