رانا ثناء اللہ

حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوگا تو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ الیکشن کی تاریخ حلقہ بندیوں سے پہلے کیسے آسکتی ہے۔ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوگا تو الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی و ی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ  الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ سے متعلق دوٹوک بات کرچکا ہے۔ الیکشن کے شیڈول میں حلقہ بندیوں کی وجہ سے تاخیر ہوئی ہے۔  رانا ثنا اللہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ اگر یہ 9 مئی کا جرم نہ کرتے تو چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ یہ ہو سکتا تھا؟ ہم نے کبھی لائن کراس نہیں کی۔

واضح رہے کہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ایک پروجیکٹ تھا، جس کو ملک پر مسلط کرنا ضروری تھا۔ چیئرمین پی ٹی آئی سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ چکنا چور ہوگئیں۔ ہم کسی پروجیکٹ کا حصہ نہیں۔  انہوں نے کہا ماضی میں بھی ن لیگ نے ملک کو بحرانوں سے نکالا ہے۔ اگر کوئی نواز شریف یا مسلم لیگ ن جیسا ہے تو سامنے آجائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے