شاہد خاقان عباسی

ہمارے لیے عوام اور معیشت اہم ہونا چاہیے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے لئے سب سے پہلے ملکی معیشت اور عوام اہم ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک باین جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر ہی ایسا فورم ہے جہاں ہم دل کی بات کرسکتے ہیں۔ ہم سب برابر کے قصور وار ہیں، ہمارے لیے عوام اور معیشت اہم ہونا چاہیے۔ ہمیں شائد چار دن اقتدار کے اور مل جائیں پر ملک کی حالت کون بدلے گا؟۔

شاہد خاقان عباسی کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ہمیں ملک کے مفادات کو آگے رکھنا ہے، آج صرف مزاکرات سے مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا ایجنسیاں سب ملکی حالات پر نظر رکھتے ہیں، آج ہم سب کو ملک کی بات کرنا ہو گی، سب پر لازم ہے کہ ملک کا احترام کریں۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے