رانا ثناءاللہ

امن خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔ وزیر داخلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ اگر ملکی امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی تو ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور کسی کو رعایت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری کی گارنٹی پر ہم نے پرویز الہٰی کو اپنا امیدوار بنایا تھا، آصف زرداری کا اس بات پر چوہدری شجاعت کے گھر جا کر بیٹھنا اور چوہدری شجاعت کو شرمندہ کرنا بنتا تھا۔ آصف زرداری اور چوہدری شجاعت کے گھر کے دو ایک لوگوں نے اپنا کردار ادا کیا۔

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے کا ووٹ گنتی میں شمار نہیں ہوگا اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والا ڈی سیٹ بھی ہوتا ہے۔ سپریم کورٹ کے اسی فیصلے کے تحت 25 ارکان ڈی سیٹ ہوئے تھے، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے جو کرنا ہے، کروانا ہے کریں، ہم آپ کو روک کر دکھائیں گے، ہم آپ کو قانون کا سبق ازبر کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے