گوگل کروم

گوگل کروم میں سنگین سکیورٹی کمزوری کا انکشاف، براؤزر فوری اپ ڈیٹ کرلیں

(پاک صحافت) گوگل کے مقبول ترین ویب براؤزر کروم میں خطرناک ترین سکیورٹی کمزوری دریافت ہوئی ہے۔ درحقیقت یہ سکیورٹی کمزوری اتنی زیادہ خطرناک ہے کہ کمپنی نے فوری طور پر ویب براؤزر کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق CVE-2023-7024 نامی سکیورٹی کمزوری کو کروم براؤزر میں دریافت کیا گیا ہے۔

گوگل کی جانب سے اس سکیورٹی کمزوری کے حوالے سے زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ خیال رہے کہ دنیا بھر میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والے 50 سے 60 فیصد افراد براؤزنگ کے لیے گوگل کروم کو ترجیح دیتے ہیں، تو اس میں موجود سکیورٹی کمزوری بہت بڑا خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ 2023 کے دوران گوگل کی جانب سے اس طرح کی 7 بڑی سکیورٹی کمزوریوں کو دریافت کیا گیا جن کی روک تھام براؤزر کو اپ ڈیٹ کرکے کی گئی۔

واصح رہے کہ عموماً گوگل کروم خودکار طور پر اپ ڈیٹ ہوجاتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں کہ براؤزر اپ ڈیٹ ہوچکا ہے یا نہیں تو تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کرکے سیٹنگز میں جائیں۔ وہاں اباؤٹ کروم پر کلک کریں جو پیج کے بائیں جانب سب سے نیچے ہوگا۔ اس کے بعد کروم کی جانب سے بتایا جائے گا کہ براؤزر اپ ٹو ڈیٹ ہے، اگر نہیں ہوگا تو وہ اپ ڈیٹ ہونا شروع جائے گا۔ اس کے بعد براؤزر ری لانچ کریں گے تو کروم اپ ڈیٹ ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ کا نیا فیچر جو فائل شیئرنگ کیلئے انٹرنیٹ کی ضرورت ختم کردے گا

(پاک صحافت) واٹس ایپ میں ایک ایسے بہترین فیچر پر کام کیا جا رہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے