وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم کیجانب سے کسانوں کیلئے ریلیف پیکیج کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کسانوں کے لئے بڑی سطح کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1800 ارب روپے قرضے کو یقینی بنائیں گے کہ کسانوں کو ملیں، پچھلے سال کے مقابلے میں یہ قرض 400 ارب روپے زیادہ ہے، سیلاب سے 40 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ ہوئیں، متاثرہ علاقوں میں چھوٹے کسانوں کے قرضے معاف کیے جارہے ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے قرضوں کی معافی کیلئے 10 ارب 60 کروڑ روپے رکھے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ زراعت کا شعبہ 6 ماہ میں معیشت کو آگے لے جاسکتا ہے، زرعی شعبے میں کام کرنے والے نوجوانوں کو 50 ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے، کھاد کی فی بوری قیمت 2500 روپے کم کرائی گئی ہے اور فی بوری اب 11 ہزار 250 روپے ہوگی۔ 5ارب کی یہ رقم بے زمین ہاریوں کیلئے سبسڈی کی مد میں ہوں گے، ایس ایم ایز کو بینک گھاس نہیں ڈالتے، وزیر خزانہ کو کہتا ہوں کہ ایس ایم ایز کے معاملے پر ڈنڈا اٹھالیں، ایس ایم ایز کیلئے 6 ارب 40 کروڑ روپے سود پر سبسڈی کی مد میں رکھے ہیں، ایس ایم ایز کو زرعی شعبے میں تسلیم کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریکٹر کی اس وقت اجارہ داری ہے، ٹریکٹر ایک کسان کی پہنچ سے باہر ہوگئے ہیں، باہر سے پانچ سال تک پرانے ٹریکٹر کی درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تین سال پرانے ٹریکٹر کی درآمد پر ڈیوٹی میں 36 فیصد چھوٹ دی جائے گی، ٹریکٹر کے شعبے میں اربوں کھربوں کمائے گئے۔ پانچ لاکھ ٹن یوریا درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے