حمزہ شہباز

روز روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ روز روز مرنے سے بہتر ہے غلطی کی تصحیح کی جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے کسی کو اعتماد میں لیے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم رکھی تھیں، لوگوں کو احساس ہوگا کہ یہ فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا۔ آج وزیراعظم قوم سے خطاب میں عوام کو سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان بھی کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ پورے صوبے میں انتشارپیدا کیا گیا، جلاؤ گھیراو کیا گیا، آگ لگائی گئی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کو بھی زخمی کیا گیا۔ کانسٹیبل جاوید کو شہید پیکیج دیا جائے گا۔ عمران خان جو بھی کال دیتے رہے مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 160 روپے تک کمی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے