ساجد حسین طوری

اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل ریلیف دیں گے۔ ساجد حسین طوری

اسلام آباد (پاک صحافت) ساجد حسین طوری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے بہت نعرے لگائے لیکن کیا کچھ بھی نہیں لیکن ہم مکمل طور پر ریلیف دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر ساجد حسین طوری نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دیں گے۔ سابقہ دور میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے بہت نعرے لگائے گئے، لیکن کوئی عملی اقدام نہیں کیا گیا۔

ساجد حسین طوری کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں اوورسیز پاکستانیوں کو سر پر چڑھایا گیا، اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ملک میں کوئی کام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کریں گے اور بیرون ملک اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے