صدر عارف علوی

افغان عوام کی مرضی سےجو بھی حکومت بنی اس کی حمایت کریں گے۔ عارف علوی

اسلام آباد (پاک صحافت) عارف علوی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں افغان عوام کی مرضی اور حمایت سے جس کسی کی بھی حکومت بنے گی اس کی پاکستان حمایت کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی خبررساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ امریکی حکام کی جانب سے پاکستان پر طالبان کی حمایت کی الزام تراشیاں اب بند ہوجانی چاہئے۔ ہم افغانستان کے داخلی معاملات میں مداخلت نہیں کریں گے۔

عارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی تعمیرنو کے لیے عالمی برادری کو آگے آنا ہوگا، طالبان نے ضمانت دی ہے کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کا کئی معاملات پر یکساں موقف ہے، دونوں ممالک کے درمیان افغان معاملے پر بھی بات ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ افغانستان میں کسی طرح بھی خونریزی نہیں ہونی چاہیے، میرا نہیں خیال کہ افغانستان میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے