طالبعلم قتل

آٹھویں جماعت کا طالبعلم زیادتی کے بعد قتل، لاش جھاڑیوں سے برآمد

ٹنڈو محمد خان (پاک صحافت) بلڑی شاہ کے قریب  گوٹھ عبداللہ رند میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں 13 سالہ لڑکے کو جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کر دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق مقتول طالبعلم بچو کوہلی کی لاش پولیس نے کاٹھوڑ جھیل کے قریب جھاڑیوں سے برآمد کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلڑی شاہ کریم کی یونین کونسل جنہان سومرو کے گاؤں عبداللہ رند کا رہائشی آٹھویں جماعت کا طالب علم 13 سالہ بچو کوہلی گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا جس کی لاش پولیس کو کاٹھوڑ جھیل کے قریب جھاڑیوں سے ملی ہے۔ مقتول کے والد دیوجی کوہلی کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا کل اپنے چھوٹے بھائی کو سامان دلا کر گھر سے نکلا تھا جس کے بعد آج جھاڑیوں سے اس کی لاش ملی ہے۔

واضح رہے کہ بلڑی شاہ کریم کے قریب گوٹھ عبداللہ رند سے گزشتہ روز لاپتہ ہونے والے 13 سالہ طالب علم کی لاش جھاڑیوں سے مل گئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کو مبینہ طور بد فعلی کے بعد اسی کے کمر بند سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے