احسن اقبال

ایم ایل ون سے ملکی معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر منصوبہ بندی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون سے ملکی معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چینی سفیر نونگ رونگ کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی ملاقات میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں احسن اقبال نے سی پیک کے متعدد منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا جبکہ وفاقی وزیر نے ایم ایل ون اور کے سی آر منصوبوں کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ حکومت خاص طور پر ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے پر کام شروع کرنے کے لئے پُرعزم ہے۔ یہ منصوبے اسٹریٹجک پروجیکٹس سمجھے جاتے ہیں، اس سلسلے میں تمام کام اور کارروائیاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون سے پاکستان اور چین دونوں ملکوں کی معیشت پر بڑے اقتصادی اثرات مرتب ہوں گے۔ ملاقات میں چینی سفیر نے حکومت بالخصوص وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات کی کاوشوں کو سراہا جبکہ نونگ رونگ نے مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے