شہباز شریف

وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کے دیگر صوبوں کی طرح گلگت بلتستان میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا سروے کرنے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت کے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے مشترکہ سروے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ صوبائی حکومت نے متاثرہ علاقوں کے لیے سروے ٹیمز تشکیل دے دی ہیں، این ڈی ایم اے کی مشاورت سے سروے ٹیموں کو متعلقہ اضلاع میں بھجوا دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تمام ڈپٹی کمشنرز کو 15 ستمبر تک سروے اور تخمینہ لگانے کا ٹاسک سونپا گیا ہے۔ چیف سیکرٹری محی الدین وانی رپورٹ وزیراعظم اور این ڈی ایم اے کو بھجوائیں گے۔ یاد رہے کہ حالیہ سیلاب نے سندھ، بلوچستان، پنجاب اور کے پی کی طرح گلگت بلتستان میں بھی بڑی سطح پر تباہی پھیلائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی پنجاب کا غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے غیرقانونی تعمیرات میں ملوث مافیا کے خلاف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے