احسن اقبال

وزیر اعظم کے گھبرانے کا وقت شروع ہوچکا ہے، احسن اقبال

اسلا م آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنر ل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کو سمجھ آرہا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے ساز گار نہیں رہی، بال بھی ان کو نظر نہیں آرہی، اب ان کو گھبرانا چاہیے کیونکہ ان کے گھبرانے کا وقت شروع ہو چکا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پالیسی پاکستان کے لیے خطرہ بن چکی ہے، حکومت کے پاس این آر او نہیں دوں گا تقریریں کرنے سوائے کچھ نہیں، اس لیے اپوزیشن سمجھتی ہے کہ تمام بحرانوں کا فوری حل آزادانہ الیکشن ہے۔ اس موقع پر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اپوزیشن سربراہان کے خلاف مشاورت مکمل ہو چکی، اس بات پر اصولی اتفاق ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد از جلد پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران احسن اقبال نے مزید کہا کہ نمبر گیم پوری ہے تاہم کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ اتفاق رائے پیدا کریں، اس مقصد کے لیے حکومتی حلیف جماعتوں سے رابطے میں ہیں اور دعوت دے رہے ہیں۔ تھوڑا سا وقت جو لگ رہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کو اکثریت سے نہیں اتفاق رائے سے پیدا کریں گے، جب تحریک آئے گی تو عوام کو خود اندازہ ہو گا کہ توقع سے زیادہ پذیرائی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے