سعید غنی

عمران اس ملک میں فساد اور سول وار چاہتا ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آآڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ  عمران اس ملک میں فساد اور سول وار چاہتا ہے، یہ اس ملک کے خلاف سازش کر رہا ہے، یہ فوج اور عدلیہ میں ڈویژن کرنا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو فوج بھی بری ہے، عدالتیں بھی بری ہیں اور جو عمران خان کو اصل چہرہ دیکھاتے ہیں وہ سب برے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چندہ ماہ میں عمران خان نے اور ان کے ساتھیوں نے آئین کئ خلاف ورزی کئ ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  آئین کی خلاف ورزی پر کارروائی ہونی چاہیئے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے سول نافرمانی کی تھی اور  اب وہ کہتے ہیں میں سیاست نہیں جہاد کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے مزید کہا کہ  عمران خان مذہب کو استعمال کررہا ہے، جو کہتے ہیں بلاول کی اردو ٹھیک نہیں عمران خان کا دماغ ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم نہیں ہیں تو فوج بھی بری ہے، عدالتیں بھی بری ہیں اور جو عمران خان کو اصل چہرہ دیکھاتے ہیں وہ سب برے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گوگے اور گوگیاں اسنے پالے، توشہ خانہ کرپشن میں یہ ملوث ہے اور اسی نے گوگی کو ملک سے بھگایا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے