شرجیل میمن

کل سے اورنج لائن کراچی کے عوام کیلئے کھول دی جائے گی۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کل سے اورنج لائن کراچی کے عوام کیلئے کھول دی جائے گی، سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل کے لئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اورنج لائن کراچی کے عوام کے لیے سندھ حکومت کا پروجیکٹ ہے۔ روزانہ ہزاروں شہری اس جدید پبلک ٹرانسپورٹ پروجیکٹ سے مستفید ہوں گے۔ پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر عمل پیرا ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ موجودہ سیلاب اور بارشوں کی تباہ کاریوں کی وجہ سے اورنج لائن کی افتتاحی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہری کل سے جدید سفری سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے