اقوام متحدہ جنرل سیکریٹری

یو این سیکریٹری جنرل کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

اوستہ محمد (پاک صحافت) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہفتہ کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ہمراہ سیلاب سے متاثرہ تحصیل اوستہ محمد کا دورہ کرنے پہنچے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان نے معززین کو مون سون کے سیلاب سے ہونے والی تباہی اور صوبے میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام کو صوبے کے دور دراز علاقوں میں متاثرہ افراد تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو اوستا محمد میں یونیسیف کے تعاون سے قائم امدادی کیمپ میں سیلاب سے ہونے والی تباہی پر بریفنگ بھی دی گئی۔ اسکے علاوہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امدادی کیمپ میں موجود سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔ بعدازاں وہ بلوچستان میں ضلع جعفرآباد کی تحصیل اوستہ محمد کا دورہ کرنے پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان پیپلزپارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی لیڈرنامزد کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیری رحمن کو سینیٹ میں پارلیمانی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے