شہباز شریف

وزیراعظم کا لاہور، قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ

لاہور (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور اور قصور میں مفت آٹا پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نے مفت آٹا پروگرام میں شامل اداروں اور اہلکاروں کی کوششوں کو سراہا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں مفت آٹے کیلئے اہل افراد کی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مفت آٹے کے مستحق افراد کی رجسٹریشن کیلئے کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں ممکنہ حد تک کمی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، مفت آٹے کی تقسیم 25 رمضان تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے