شناختی کارڈز

نادرا افسران کیجانب سے چالیس لاکھ جعلی شناختی کارڈز بنانے کا انکشاف

کراچی (پاک صحافت) فیصل سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ نادرا افسران نے غیرملکی شہریوں کے لئے چالیس لاکھ جعلی شناختی کارڈز بناکر تقسیم کئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی ایف آئی اے سندھ نے انکشاف کیا ہے کہ سندھ میں 50 فیصد نادرا اہلکاروں اور افسران نے جعلی شناختی کارڈز بنائے ہیں۔

فیصل سبزواری کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی وابستگی کے تحت این ڈی ایس، دشمن ایجنسی اور کالعدم تنظیموں کے جعلی شناختی کارڈز بنائے گئے، 30 سے 40 لاکھ غیر ملکیوں کے شناختی کارڈ بنائے گئے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام جعلی شناختی کارڈز بلاک کئے جائیں اور نادرا کے ان افراد کو برطرف کیا جائے جن لوگوں نے یہ کارڈ بنائے اور انہیں بے نقاب کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے