عطا تارڑ

الیکشن سے قبل آئینی اور قانونی ابہام کو ختم کرنا ہو گا، عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں مگر اس سے پہلے آئینی اور قانونی ابہام کو ختم کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بھی الیکشن کے حامی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ الیکشن ہوں مگر دیگر غور طلب معاملات کو بھی دیکھنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا آج سپریم کورٹ کا فیصلہ 4 بٹا 3 کا فیصلہ ہے، 3 بٹا 2 کا نہیں ہے۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے الیکشن سے متعلق ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 90 دنوں میں انتخابات کرانے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ اس موقع پر عطا تارڑ کا کہنا تھا ہم 2018 میں ہنستا بستا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے، آج مہنگائی عمران خان کی آئی ایم ایف شرائط کے باعث بڑھ رہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن سے قبل آئینی اور قانونی ابہام کو ختم کرنا ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے