ترجمان دفتر خارجہ

زلمے خلیل زاد کے بیانات پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) زلمے خلیل زادکے بیانات پر ترجمان دفترخارجہ کا ردعمل سامنے آگیا۔ پاکستان جمہوری، پراعتماد ملک ہے، کسی کے بیانات پاکستانی عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ممالک سے مداخلت یا بیانات پاکستان کے جمہوری عمل کو متاثر نہیں کرسکتے۔ سمجھ نہیں آتا کہ کیوں حکومت پاکستان ایک فرد کے انفرادی بیانات کا جواب دے۔ افغان حکام کو افغانستان میں موجود دہشت گرد عناصر پر تحفظات سے آگاہ کردیا، افغان انتظامیہ سے ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کارروائی کا کہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں دہشت گرد عناصر مستقبل میں پاکستان اور پاکستانی عوام کے لیےخطرہ نہ بنیں۔ پاکستان اور چین قریبی و آزمودہ دوست ممالک ہیں، کورونا کےبعد پاک چین تعلقات میں تیزی آئی، سیکیورٹی کےحوالے سے وفود کا تبادلہ ایک حساس معاملہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں وزیرخارجہ کی شرکت پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم انتظامیہ کو بھارت کی جانب سے پرچم کے معاملے پر تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روز شنگھائی تعاون تنظیم دفاعی ماہرین اجلاس میں شرکت کی۔ غیرملکی سفارتکار کی خاتون سے زیادتی کے معاملے پر تحقیقات ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

کسانوں کے نام پر کسی کو سیاست چمکانے نہیں دیں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ کسانوں کے نام پر کسی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے