ایم کیو ایم

وزیراعظم عمران خان اپنے کئے وعدے یاد کریں۔ ایم کیو ایم

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ہماری جماعت اور کراچی سے کئے گئے وعدے یاد کریں۔ اس حوالے سے وفد نے گورنر سندھ کو بھی مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔ ایم کیو ایم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اب تک ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ ہمارے دفاتر بند اور کارکن لاپتا ہیں۔ آپ وزیراعظم کو ان کے کئے گئے وعدے یاد کرائیں۔

ایم کیو ایم وفد کا مزید کہنا ہے کہ معاہدے میں سندھ کے شہری علاقوں میں ترقی، دوبارہ مردم شماری کروانا سمیت ایم کیو ایم کے دفاتر کھلنا، لاپتا کارکنان کی بازیابی اور جھوٹے مقدمات کا خاتمہ بھی شامل ہے۔ کراچی میں ترقیاتی کام التواء کا شکار ہیں ان میں تیزی لائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے تبدیلی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ کے لوگ 10 سال سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے