این اے 249

این اے 249 کے متعلق پی ٹی آئی کو بڑی شکست

کراچی (پاک صحافت) این اے 249 ضمنی الیکشن کے متعلق پی ٹی آئی کو بڑی شکست مل گئی۔ الیکشن ٹریبونل کراچی نے مفتاح اسماعیل کے خلاف تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے موقف اپنا تھا کہ مفتاح اسماعیل نے اپنی گاڑی اور دیگر اثاثے چھپائے ہیں لہذا انہیں لیکشن لڑنے سے نااہل کیا جائے۔

الیکشن ٹریبونل کراچی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد لیگی رہنما مفتاح اسماعیل کے خلاف اپیل مسترد کردی اور انہیں کراچی کے حلقے این سے 249 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دے دی ہے۔ جس کے بعد حلقے میں مسلم لیگ ن کی کامیابی اور پی ٹی آئی کی شکست یقینی ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے