قمر زمان کائرہ

عمران خان نے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کردیئے ہیں۔ قمرزمان کائرہ

اسلام آباد (پاک صحافت) قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تمام ہمسایہ ممالک سے تعلقات خراب کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مشیر برائے امور کشمیر گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کارکن فکری تبدیلی کے خواہاں ہے، آج کل جو حقیقی تبدیلی چل رہی ہیں، خان صاحب نے اتنی گرد اڑا دی ہے کہ سچ نظر نہ آئے۔ سوشل میڈیا پر جھوٹ کو پھیلایا جارہا ہے، لانگ مارچ تحریک انصاف کا حق ہے ان کو کرنا چاہیے، جو ہوا افسوس ناک ہے اس کی انکوائری ہونی چاہیے۔

قمر زمان کائرہ کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن تب اچھا تھا جب فارن فنڈنگ میں تاریخ پر تاریخ دے رہا تھا، تاریخ سے انکار کیا تو الیکشن کمیشن کے خلاف ہوگئے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اچھی بات کی فل کورٹ کمیشن کا اعلان کیا، عمران خان کے حملے کی تحقیقات کریں ارشد شریف کی بھی کریں، اب اس گرد کو بیٹھنا چاہیے، ایک جماعت کہے میں ہی ملک کا واحد عقل مند ہوں یہ نہیں ہوسکتا، ایک طرف کمیشن کو اچھا کہہ رہے اور استعفوں کا بھی مطالبہ کررہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے