خواجہ آصف

عمران خان ایک بار پھر افواج پاکستان سے رجوع کرنے کی کوشش کرر رہے ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت)  وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان ایک بار پھر افواج پاکستان سے رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ انکشاف ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام کے دوران کیا۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع  خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اس وقت حواس باختہ ہیں، وہ شکست خوردہ ہیں،ان کے پلے کچھ بھی نہیں اور اب وہ پاکستانی افواج سے پھر رجوع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ 4سال کاملبہ آسانی سے صاف نہیں ہونے والا، مارکیٹیں جلدی بند ہونے سے بجلی کی بچت ہوگی جبکہ مشکل حالات میں آئندہ 20 سے 25 دنوں میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ پروگرام کے دران خواجہ آصف نے مزید کہا کہ اگلے الیکشن اتحادیوں کے ساتھ مل کر لڑنے کی خواہش کا اظہار کیا اور مزید کہا کہ  ضمنی انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کریں گے۔اس کے علاوہ انہوں نے  تسلیم کیا کہ  مشکل فیصلوں سے ہماری مقبولیت میں کمی آئی ہے مگر  یہ مقبولیت واپس بھی آ سکتی ہے ، عوام یہ سمجھتے ہیں کہ ہم نے ورثے میں کیا پایا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے