رانا ثناءاللہ

وزارت داخلہ کیجانب سے غیرقانونی امیگریشن اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ غیرقانونی طریقے سے امیگریشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کے سفیراحسان مصطفے یرداگل کی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان، ترکی دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامورپر بات چیت سمیت پاکستان سے ترکی کیلئے غیر قانونی امیگریشن اورانسانی اسمگلنگ روکنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر وزیرداخلہ نے سفیر کو اپنے ترک ہم منصب سلیمان سوئے لو سے گزشتہ روز ہونے والی بات چیت سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی امیگریشن اورانسانی سمگلنگ روکنے اوراس میں ملوث عناصرکیخلاف کارروائی تیز کرنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے ایف آئی اے نادرا اور ترک امیگریشن ادارے ملکر حکمت عملی طے کر رہے ہیں جبکہ انتظامی اور تکنیکی اقدامات کو حتمی شکل دی جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے