پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی، کورکمانڈر کانفرنس

راولپنڈی (پاک صحافت) پاک فوج نے عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی زیر صدارت دو روزہ 261ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پاک فوج عام انتخابات میں الیکشن کمیشن کو مطلوبہ اور ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف نے آپریشنز کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا معیار برقرار رکھنے پر زور دیا، آرمی چیف نے ذہنی اور جسمانی شعبوں میں فارمیشنز کی تربیت کے دوران بہترین کارکردگی کے حصول پر زور دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فورم کو خطے کی صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بڑھتے ہوئے خطرات کے جواب میں حکمت عملی کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، فورم نے بالواسطہ اور بلاواسطہ خطرات کے خلاف دفاع کے لیے پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ فورم نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے بھی پاک فوج کے عزم کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج جرائم کی روک تھام کے لیے سرکاری متعلقہ اداروں کو ہر طرح کی مدد فراہم کرتی رہے گی، فورم نے اسمگلنگ، منی لانڈرنگ، بجلی چوری، ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا جامع جائزہ لیا۔ فورم نے غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے جاری کوششوں کی حمایت کا بھی اعادہ کیا، جبکہ فورم کو فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے