کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 102 اموات، 4934 نئے کسیز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر زور پکڑنے لگی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 102 مریض دم توڑ گئے، جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد  24 ہزار 187 ہو چکی ہے۔  خیال رہے کہ ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 934 کیسز سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا کے مصدقہ کیسز  کی تعداد 10 لاکھ 85 ہزار 294 ہو چکی ہے۔  این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے میں کورونا وائرس کے 3376  مریض صحتیاب بھی ہو ئے۔  دوسری جانب ملک میں اب تک کُل 3 کروڑ 97 لاکھ 12 ہزار 7 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 85 ہزار 633 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 584 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 75 ہزار 474 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے