علامہ طاہر اشرفی

امن و امان کے قیام کیلئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی

لاہور (پاک صحافت) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں امن و امان کے قیام کے لئے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں، جس پر حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر داخلہ عطاء اللہ تارڑ اور وزیر قانون ملک احمد خان سے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و امور مشرق وسطی اور چیئرمین پاکستان علماء کونسل علامہ طاہر اشرفی کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں مولانا طاہر محمود اشرفی نے صوبائی وزرا کو وزارت کے قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور صوبائی وزراء نے مذہبی رواداری کے فروغ کے لیے مولانا طاہر محمود اشرفی کی خدمات کو سراہا۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کے لیے موجودہ حکومت کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت کے تحفظ کے لئے علماء کرام پنجاب حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔ مذہبی منافرت کے خاتمے کے لیے علماء کرام اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے