خرم دستگیر

ہم نے مہنگائی کو کنٹرول اور ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ ہم نے ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول اور تباہ حال ملکی معیشت کو مستحکم کرنا ہے جس کے لئے دن رات کوششیں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اگر کوئی اچھے کام کیے ہیں تو اس کو آگے لے کر چلنے میں کوئی حرج نہیں۔ عمران خان کا دور حکومت فاشسٹ دور تھا، میں نے عمران خان کے فاشسٹ ایجنڈے کے صرف ایک حصے کی نشان دہی کی تو انہوں نے طوفان برپا کر دیا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ نیب کو انسانی حقوق کچلنے کے لیے استعمال کیا گیا، ہم نے کوئی استثنیٰ نہیں لیا، ہم پر آج بھی مقدمات قائم ہیں، ہمارا صرف ایک ایجنڈا تھا کہ اگلا الیکشن صاف، شفاف ہونا چاہیے، ہم آئینی طریقے سے حکومت میں آئے ہیں، آر ٹی ایس بٹھا کر نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں ڈالر کی قدر مزید کم ہوگی، چین کی طرف سے آنے والے عندیہ نے ڈالر کی قدر کم کردی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے