وزارت داخلہ شیخ رشید

وزارت داخلہ نے سندھ کے علاوہ باقی تمام صوبوں میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کی بگڑتی ہوئی صورت حال سے نمٹنے کے لئے سندھ کے علاوہ دیگر تمام صوبوں میں پاک فوج کی خدمات لی جاسکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی سی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے اور عوام سے ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے پنجاب، کے پی کے، بلوچستان، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کی صوبائی حکومتیں پاک فوج کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں۔

شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں روزانہ کی بنیاد پر 3 ساڑھے 3 لاکھ کورونا کیسز سامنے آرہے ہیں، وہاں کورونا وبا کی وجہ سے قبرستان اور شمشان گھاٹ ایک ہو چکے ہیں، ایسی صورتحال سے بچنے کے لئے فوج کی تعیناتی کا فیصلہ بہت بڑا اور اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفان صدیقی

شبلی فراز اپنے قائدین سے پوچھیں پی ٹی آئی چاہتی کیا ہے؟ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے